-->

Monday, August 10, 2020

10 Billion Tree Tsunami

10 Billion Tree Tsunami 

حکومت کی شجر کاری مہم جاری ہے اور حکومت کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ میں اپنے پڑہنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کیونکہ یہ مہم ہماری نسلوں کا مستقبل ہے۔ہر شخص ایک پودا ضرور لگائے۔ سستا لگائیں پر ضرور لگائیں۔ بازار میں پودا دس روپے کا بھی مل جاتا ہے۔ لیکن اس پودے کو لاوارث نہ چھوڑیں۔ اس پودیں کو سال بھر تک پالیں اور عمر کے حساب سے پلاسٹک کی بوتلوں میں لگاتے رہیں۔ اور جب اسکا تنا کڑک ہوجائے تو کسی زمین پر لگادیں۔ ایک طریقہ اور بھی ہے کہ گائوں گھوٹوں میں بہت سی زمین غیرآباد پڑہی ہوتی ہے۔ اور زمین کے غیر آباد ہونے کی وجہ غربت ہوتی ہے ۔  اگر کچھ صاحب ثروت حضرات مل کر ان زمینو پر درخت لگائیں اور وہ درخت ان ہی زمینوں والوں کے حوالے کردیں تاکہ وہ اس کی دیکھ بھال کرکے اسے اپنی آمدنی کا ضریعہ بنا سکیں۔ تو یہ مہم شجرکاری مہم کے ساتھ غربت مٹائو مہم بھی ہوسکتی ہے۔



Share:

0 comments:

Post a Comment