-->

Monday, July 27, 2020

ملک کو سر سبز بنانے کا طریقہ

How to make your COUNTRY GREEN

                                                
ملک محلہ یا شہر کو سر سبز بنانے کا آسان سا طریقہ ہے۔ پھلوں کے بیچ ضایع نہ کریں۔ مثال کے طور پر آجکل آم کا سیزن ہے اور ہر گھر میں آم کھایا جاتا ہے۔ ایک کلو میں چار آم تو چڑ ہی جاتے ہیں یعنی چار گھٹلیاں۔ اصل میں بیچ ان گھٹلیوں کے اندر ہوتا ہے۔اپر کا خول کسی قینچی سے کاٹ کر بیچ نکال لیں۔ بیچ کو ٹشو پیپر یا کسی کپڑے میں لپیٹ دیں اور اپر سے پانی کا چھرکائو کردیں۔ اسکے بعد کسی تھیلی میں اچھی طرح بند کردیں۔ اس طرح بند کرنا ہے کہ اس میں ہوا بالکل نا جاسکے۔ اب اسے کسی الماری میں گرم جگہ رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد کھول کر چیک کریں ہلکی سی جڑ نکلی ہوئی ہوگی۔ ابھی ایک ہفتہ اور رکھیں۔ جب جڑ تھوڑی بڑی ہو جائے تو کسی تھیلی میں بھالو مٹی اور کھاد ملاکر ڈال دیں۔اس میں پانی ڈال کر نیچے کسی نوکیلی چیز سے بہت سارے سوراخ کردیں۔ تھیلی سے پانی نکل جائے کا اور مٹی گیلی ہوجائے گی۔اب اس میں بیچ دبا دیں۔ بیج ایسے لگانا ہے کہ جڑ کا رخ نیچے ہو۔ اب اسکو کسی سائے دار جگہ میں رکھ دیں جہاں روشنی آتی ہو پردہوپ نہ آتی ہو۔ پانی دینے کا ظریقہ یہ ہے کہ آپ تھیلی  کو دیکھیں گے تو آپ کو ایک لکیر نظر آئے گی۔ اپر خشک حصہ ہوگا اور نیچے گیلا حصہ۔جب لکیر ایک تہائی حصہ پر آجائے تو پانی ڈال دیں۔ پانی بھی کم ڈالیں۔ اس طرح ہر گھر کی چھت پر ایک نرسری بنسکتی ہے۔ آپ اسکا کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی ایک کمیٹی ہوگی جو سال بعد نکلے گی۔

 










Share:

0 comments:

Post a Comment