-->

Thursday, July 2, 2020

Kund Malir Balochistan, Pakistan

KUND MALIR BLOCHISTAN, PAKISTAN


Kund Malir is a five-hour drive from Karachi. This beach is one of the beautiful beaches of Balochistan. This beach falls on the Balochistan Coastal Highway. There is an idol made before Malir Kund. This idol is called Prince of Hope. Along the way you will find beautiful views of rocks and hills. You can also enjoy camping here. A special request is to pay special attention to the cleanliness of the beach and put whatever garbage is in a garbage can. Just a few days ago some of my friends came to spend the night. There they had a barbecue along with camping. One of the business ideas I have in this regard is that if a company forms a group and also organizes camping and barbecue with the group as well as some water activities like boating etc. it can go very well. The most important thing is to have a first aid kit with you on any picnic. Because you must have heard of safety first. Before you go on a trip, have your car tuned and see a mechanic as this beach is in the desert and there is no population around. If you want to go on a new kind of picnic, this place is for you. This picnic offers you a combination of long drives, camping, hill climbing, barbecue and sea bathing. Sometimes there is a sandstorm so decide on this picnic keeping in mind the weather report. If you have a drone, be sure to take it on this picnic and enjoy flying drones freely. If you liked this post, get ready and share this post with your friends and create a group at your own expense to enjoy Kund Malir.





Prince Of Hope








کند ملیر، کراچی سے پانچ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔ یہ ساحل بلوچستان کے خوبصورت ساحلوں میں سے ایک ہے۔ یہ ساحل بلوچستان کوسٹل ہائی وے پر پڑتا ہے۔ ملیر کند سے پہلے ایک بت بنا ہوا ہے اس بت کو پرنس آف ہوپ کہتے ہیں۔ راستے میں آپکو چٹانوں اور پہاڑیوں کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔ آپ کیمپنگ کا شوق بھی یہاں پوراکرسکتے ہیں۔ ایک خاص گزارش یہ ہے کہ ساحل کی صفائی کا خاص خیال کریں اور جو بھی کچرا ہو اسے کسی کچرا کنڈی میں ڈالیں۔ ابھی چند دنوں پہلے میرے کچھ دوست رات گزار کر آئے ہیں۔ وہاں پر انھونے کیمپنگ کے ساتھ بار بی کیو بھی کرا تھا۔ ایک بزنس آئیڈیا بھی اس حوالے سے میرے پاس یہ ہے کہ کوئی کمپنی گروپ بنا کر جائے اور کیمپنگ اور باربی کیو بھی گروپ سے کروائے ساتھ ہی کچھ پانی کی سرگرمیاں جیسے بوٹنگ وغیرہ کرائیں تو بہت اچھا چل سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی پکنک پراپنے ساتھ فرسٹ ایڈ بکس ضرور رکھیں۔ کیونکہ آپ نے مثل تو ضرور سنی ہوگی حفاظت سب سے پہلے۔ سفر میں نکلنے سے پہلے گاڑی کی ٹیوننگ کروالیں اور میکینک کو بھی دیکھادیں کیونکہ یہ ساحل بالکل بیابان میں ہے اور آس پاس کوئی آبادی نہیں ہے۔ اگر آپ کوئی نئی طرح کی پکنک پر جانا چاہتے ہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے ہی بنی ہے۔ اس پکنک میں آپکو لمبی ڈرائیو، کیمپنگ، ہل کلائمبنگ، بار بی کیو اور سمندر میں نہانا جیسے تفریحات کا ایک ساتھ موقع ملتا ہے۔ کبھی ریت کا طوفان آجاتا ہے اس لیے موسم کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پکنک کو ڈیسائیڈ کریں۔ اگر آپکے پاس ڈرون ہے تو اس پکنک پر ضرور لےکر جائیں اورآزادی کے ساتھ ڈرون اڑانے کا شوق پورا کریں۔ اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہے توہو جائیں تیار اور اس تحریر کو شیئر کریں اپنے دوستوں کو اور بنائیں گروپ کند ملیر کے مزے لوٹنے کے لیے اپنے خرچے پر۔


Share:
Location: Makran Coastal Highway، Kund Malir, Las Bela, Balochistan, Pakistan

0 comments:

Post a Comment