-->

Thursday, July 2, 2020

Gadani Beach Blochistan, Pakistan

GADANI BEACH



Gadani Beach  is about a two-hour drive from Karachi. It is also one of the beautiful beaches of Balochistan. Surrounded by hills, this beach offers a beautiful view. You can also go here with your family. One point on the way to Gadani beach is known as Pattar Point. This place is also very beautiful. I suggest that whenever you have to go to Gadani, you must stop here for a while. There is a rock here which has gone deep into the sea. When the waves hit this rock, the water jumps up and falls. People go and sit on it and enjoy bathing in the water. When the sea is fast, it is forbidden to sit or swim. Try to go out immediately after the Fajr prayers in the morning and have breakfast at a Hub restaurant. Usually people bring a pot of biryani and a cold drink to the meal. Because biryani is easily eaten in disposable plates. I will definitely make an appeal to those who visit here that please put all the garbage in the garbage can. Because cleanliness is half faith and the guarantor of health. The cleanliness of public places reflects our thinking. This beach is a little sloping so try not to go into deep water. If, after reading all this, your urge to eat sea urchins develops, share this post with your friends immediately because you know that there is no fun without friends.








گڈانی ساحل کراچی سے تقریبا دو گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔ یہ بھی بلوچستان کے خوبصورت ساحلوں میں سے ایک ہے۔ پہاڑیوں میں گھرا یہ ساحل بہت خوبصرت منظر پیش کرتاہے۔ آپ یہاں فیملی کے ساتھ بھی جاسکتے ہیں۔ گڈانی ساحل کے راستے میں ایک پوائنٹ پتھر پوائنٹ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ جگہ بھی نہایت خوبصورت ہے۔ میرا مشورہ ہے آپ کا جب بھی گڈانی جانا ہو تو اس جگہ تھوڑی دیر ضرور روکیں۔ یہاں پر ایک چٹان رکھی ہوئی ہے جو سمندر میں اندر تک گئی ہوئی ہے۔اس چٹان پر جب لہرے ٹکراتی ہیں تو پانی اوپر تک اچھل کر گرتا ہے۔ لوگ اس پر جاکر بیٹھ جاتے ہیں اورپانی میں نہانے کا مزہ لیتے ہیں۔ جب سمندر تیز ہوتا ہے توادہر بیٹھنا اور تیرنا منع ہوتا ہے۔ کوشش کریں صبح فجر کی نماز کے فورا بعد نکل جائیں اور ناشتہ حب کے کسی ریسٹوران میں کریں۔ عام طور پر لوگ کھانے میں بریانی کی دیغ اور کولڈ ڈرینک لے کر آتے ہیں۔ کیونکہ بریانی ڈسپوزبل پلیٹوں میں آسانی سے کھالی جاتی ہے۔ یہاں پر جانے والوں سے ایک اپیل ضرور کروں گا کہ برائے مہربانی جو بھی کچرا ہو سب کچرا کنڈی میں ڈالیں۔ کیونکہ صفائی نصف ایمان بھی ہے اور صحت کا ضامن بھی۔ پبلک مقامات کی صفائی ہماری سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ساحل تھوڑا ڈھلان میں ہے اس لیے کوشش کریں کہ زیادہ گھرے پانی میں نہ جائیں۔ اگر یہ سب پڑھنے کے بعد آپ کا سمندر کی چھالے کھانے کا جذبہ ابھر رہا ہے تو فورا یہ تحریر اپنے دوستوں میں شیئر کریں کیونکہ آپ کو پتہ ہے دوستوں کے بغیر کوئی تفریح تفریح نہیں۔
Share:
Location: Gadani Beach, Gaddani, Las Bela, Balochistan, Pakistan

0 comments:

Post a Comment