مدرسہ کے طلبہ سے چند گزارشات:
السلام علیکم
دوستوں یہ بات مشاہدہ میں آئی ہےکہ مدارس کے طالب علم جب فارغ التحصیل ہوتے ہیں تو جوش جذبہ اور خلوص سے بھرے ہوتے ہیں۔ لیکن معاشی پریشانیوں کی وجہ سےیہ سارا جذبہ خلوص اور جوش سمندر کے جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میری آپ سے گزرش ہے کہ زمانہ طالب علمی میں ہی کمپیوٹر سیکھنا شروع کریں۔جو پیسے موبائل پر خرچ کرتے ہیں وہ کمپیوٹر پر خرچ کریں۔ آجکل سیکنڈ ہینڈ کمپیوٹر بہت سستے داموں مل جاتے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر لے کر کریں کیا۔ تو دوستوں YouTube کھولیں اور مختلف پروگرامز کے کورس فری میں کریں۔ یہ کورس تیس سے چالیس کلاسوں پر مشتمل ہوتے ہیں عموما۔ اور انکا دورانیہ دس سے پندرہ منٹ کا ہوتا ہے عموما۔
یہ پروگرام ضرور سیکھیں۔ ان سے آپ کو ٹولز چلانے آجائے گے۔ سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ سب کورس علاقائی زبانوں پرمشتمل ہیں اور یہ سب سیکھنے میں اب انگلش کی رکاوٹ بھی ہٹ گئی ہے۔
اب سوال بنتا ہے کہ سیکھیں کہا۔ چند کورس آپ کر لیں ان شاءاللہ ساری زند گی دعائیں دینگے۔
- Adobe Illustrator: یہ ڈیزائننگ کے لیے استعمال ہوتا ہے
- Adobe Photoshop:یہ بھی ڈیزائننگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- Html: اس سے ویب سائٹ بنائی جاتی ہے۔
- Blogging:اس میں آن لائن مضمون شایع کرنا سکھایاجاتاہے۔
- YouTube Channel:اس میں YouTube سے پیسہ کمانا سکھایا جاتاہے۔
- Blender:اس میں کارٹون Animation سیکھائی جاتی ہے یعنی کارٹون فلم بنانا سیکھائی جاتی ہے۔
- Java: یہ تھوڑا مشکل ضرور ہے لیکن سب سے زیادہ پیسہ کمانے کا زریعہ ہے۔اس میں کمپیوٹر کے سارے پروگرامز یہاں تک کہ گیم بھی اسی میں بنتے ہیں۔
- Android Studio: اس میں Android application بنتی ہیں۔
- Unity: اس میں گیم بنتے ہیں۔
- Fiverr: اس میں فری لانس کام کرنا سیکھایا جاتا ہے۔
آخر میں سوال بنتا ہے یہ سب کرنے کا کیا فائدہ۔ان پروگرامز کی مدد سے آپ اپنی دینی مشغولیات کے ساتھ گھر بیٹھے لاکھوں نہیں کڑوڑوں کما سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو بہتر طور پر دین کی خدمت کرسکتے ہیں۔
آپ جب یہ پروگرامز سیکھ رہے ہونگے تو آپ کو کمائی کے راستے بھی ملتے جائیں گے۔آپ کو کسی بھی قسم کی راہنمائی چاہیے ہو تو نیچے کمنٹ کریں۔ میں راہنمائی کرنے کی کوشش کرونگا۔
والسلام علیکم